لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بھی دیرینہ وابستگی رکھنے والے رہنماؤں کو سرکاری اداروں میں عہدوں سے نوازنا شروع کردیا ۔ لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ بڑے شہروں میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیزکے چیئرمینز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ نے
نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یاسر گیلانی کو چیئرمین پی ایچ اے لاہور، ایس اے حمید کو گوجرانوالہ، اعجاز جنجوعہ کو چیئرمین پی ایچ اے ملتان ،لطیف نذر کو فیصل آباد،سعد اللہ ایڈووکیٹ کو سرگودھا،آصف محمود کو راولپنڈی ، ذوالفقار احسن کو سیالکوٹ اور شہلا احسان ملک کو چیئرمین پی ایچ اے بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔