بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری اجلاسوں کی صدارت،جہانگیر ترین ،عمران خان کو بھی لے ڈوبے، عدالت نے ایسا حکم جاری کردیا جس نے پی ٹی آئی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کے خلاف درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے جمعہ کو جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف ایڈووکیٹ شعیب سلیم چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل کیا ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جاری کیے، جبکہ انہیں اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تاحیات نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور ان پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اعلی سطح کے سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف ہوا تھا۔سرکاری منٹس کے مطابق 13 ستمبر کو جہانگیر ترین نے لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی، جسے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق مربوط پالیسی کے لیے منصوبہ زراعت کا فروغ اور پانی کا تحفظ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو اثاثہ جات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر آرٹیکل( 62 (1) ایف)کے تحت نااہل قرار دیا تھا، پاناما پیپرز کیس میں اسی آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری نے سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی، تاہم وہ 27 ستمبر کو مسترد کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…