اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سول سروس میں تقرریوں کے لئے وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کے اختیارات ختم کر دیئے جائیں گے، بہتر حکمرانی کے لئے سول سروس کو سیاست سے پاک اور بہتر کیا جائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس بات کا انکشاف ادارہ جاتی اصلاحات اور بچت پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین جو سول سروس اصلاحات پر
ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں ، نے کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے مختلف محکموں اور سروسز کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔ سول بیوروکریسی میں مجوزہ اصلاحات کے لئے ان کی رائے لی۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کے تقرریوں کے حوالے سے صوابدیدی اختیارات ختم کردیئے جائیں گے۔