لاہور( آن لائن )پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے رکن چودھری نثار کی رکنیت ختم کرنے کیلئے قرارداد جمع کرا دی گئی،قراردادتحریک انصاف کی مومنہ وحید نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چودھری نثارنے تاحال بطوررکن پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا،چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر ایوان کی توہین کر رہے ہیں،ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی
چودھری نثار کی رکنیت ختم کی جائے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی کی 5 نشستوں پر کھڑے ہوئے تھے وہ قومی اور صوبائی کی دو ،دو نشستوں پر کامیاب نہ ہوسکے تاہم پی پی 58 راولپنڈی کی واحد نشست پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن انہوں نے حلف نہ اٹھایا اب وہ علاج کی وجہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔