قدم اٹھا لیا جس نے پی ٹی آئی رہنما کو نئی مشکل میں ڈال دیا
لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں کی صدارت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کل بروز جمعہ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے پر جہانگیر ترین کے خلاف آئینی درخواست چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل کیا ہے۔
لیکن اس کے باوجود انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جاری کیے، جبکہ انہیں اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تاحیات نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور ان پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔