اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج بارے متنازعہ بیان پر ن لیگ کے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل، انکوائری کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں پاک فوج سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔ شہباز شریف نے راجہ ظفر الحق،ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل خصوصی کمیٹی
تشکیل دیدی ہے جو2 ہفتے میں اجلاس بلا کر رانا مشہود سے متنازعہ بیان پر باز پرس کرے گی اور اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ رانامشہود نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں 2ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی جبکہ مسلم لیگ (ن)نے رانا مشہود کے اس بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور انہیں اس بیان پر شوکاز نوٹس بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔