اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر زیر گردش عمران خان کی اہلیہ کی امید سے ہونے کی خبریں جھوٹی نکلیں ۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بنائے ہوئے اکاؤنٹ سے سے اس بات کی وضاحت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد خبریں بنانا اور پھیلانا نا مناسب فعل ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اس طرح کا رویہ انتہائی نا قابل مذمت ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی ذمہ داری ہے کہ و ہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی
حوصلہ افزائی نہ کریں اور اسیی خبروں کو مسترد کریں۔واضح رہے گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران سے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران کی خواہش تھی کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے شادی کے بعد اللہ اولاد کی نعمت سے نوازے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی خبر کو دبائے رکھنا چاہتے ہیں۔