جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

متنازعہ بیان دینے کے اگلے دن ہی رانا مشہود کو کیا چیز تھما دی گئی؟ ن لیگی رہنما کے پسینے چھوٹ گئے،سیاسی کیریرداؤ پر لگ گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)مسلم لیگ( ن) نے پارٹی رہنما رانا مشہود کو کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے بیان پر رانامشہودکو شوکازنوٹس جاری کیاگیا ہے اب رانامشہود شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں گے جبکہ ن لیگ پہلے ہی ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے ۔اس سے قبل رانا مشہود کا بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا

تھا کہ میراانٹرویوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا،انٹرویومیں کہیں ڈیل کالفظ نہیں بولا،میں نے ہر بار ہر جگہ کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں 2ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی جبکہ مسلم لیگ (ن)نے رانا مشہود کے اس بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…