پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی،دنیا کی 4بڑی طاقتوں نے بھی خطرہ بھانپ لیا، ہنگامی طور پر ایسا ہنگامی قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن) بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کیلئے چین، امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں نیوکلیئر طاقتوں کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے پر مجبور کیا جا سکے، بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے ماحول میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

افغانستان اور ریاست جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عدم استحکام کی صورتحال مضبوط و مستحکم ہوتی جارہی ہے، امریکہ نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی یقینی بنانے کیلئے چین، فرانس اور برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں دوبڑے نیوکلیئر طاقتوں بھارت پاکستان کے درمیان اختلافات کو کم کرنے، کشیدگی اورتناؤ کے ماحول کو ختم کرنے کی خاطر اپنا رول ادا کریں اور دونوں ممالک کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے کی خاطر سرکاری سطح پر مذاکرات کا آغاز کریں، چاروں بڑی طاقتوں نے بھارت پاکستان کے درمیان بین الااقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ اسے دونوں ممالک نیوکلیئر جنگ چھڑ جانے کے امکانات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت مذاکرات پر توجہ مرکوز کرے، رپورٹ کے مطابق چاروں بڑی طاقتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی حکومتوں کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کریں گے کہ وہ مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے قریب آنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کندے سے کندھا ملا کر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…