اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما رانا مشہود کی جانب سے دئیے گئے بیان پر معروف صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کا بیان کسی نہ کسی اسکرپٹ کا حصہ ضرور ہے۔ ن لیگ کی قیادت اپنے پتے سوچ سمجھ کر کھیل رہی ہے اسکے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں۔ن لیگ کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بات کر کے اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ سیاست میں لانا اور اس پر نئی بحث کا آغاز کرنا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ضمنی انتخابات قریب ہیں اور اس لیے ن لیگ نے پنجاب کے لوگوں کی ذہنیت کو سمجھتے
ہوئے بھی یہ بیان دیا کیونکہ پنجاب اور وفاق میں نمبر گیم بہت قریب قریب ہےاور ویاں صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے . تیسرا اہم پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن بہت سوچ سمجھ کر اپنے تیر پھینک رہی ہے اور اس تیر کو نشانہ پر مارنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اب تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل میں کہا تھا کہ انہیں رانامشہود کے اس بیان پر حیرت ہوئی ہے ۔یہ ان کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔