اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کی مجال نہیں کہ شہباز شریف کی مرضی کے بغیر بیان دیں ۔ شہباز شریف تو نواز شریف اور مریم نواز کی مرضی کے بغیر بیان نہیں دلوا سکتے۔بیان کے ذریعے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کوئی نیا این آر او ہونے جا رہا ہے۔۔نواز شریف یہ کام اپنی مرضی سے کرتے ہیں جب کہ شہباز شریف یہ کام نواز شریف کی مرضی سے کرتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رانا مشہود کے بیان
میں سو فیصد نواز شریف اور مریم نواز کی رضامندی شامل ہے۔ابھی صرف ٹریلر چلایا گیا ہے، یہ بیان فوج اور عدلیہ ریاست کے خلاف چارج شیٹ ہے لیکن فوج اور عدلیہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔رانا مشہود کے بیان سے بیوروکریسی کو ڈرانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عدلیہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی تو جہانگیر ترین نا اہل نہ ہوتے اور نہ ہی بابر اعوان پر کوئی فرد جرم عائد ہوتی۔دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے رانا مشہود کے اس بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔