اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچرنکلے۔۔۔۔!!! پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کا عنقریب خاتمہ، (ن) لیگ کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پاگئے سینئر رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کا دعویٰ،جیو نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے انکشاف کیا ہےکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔معاملات ٹھیک کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔شہباز شریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔اگر آج شہباز شریف وزیراعظم ہوتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے تھنک ٹینک کو اب

صورتحال کا ادراک ہو گیا ہے۔طے ہو گیا ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرے۔جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچر نکلے  جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوئے۔رانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2ماہ کے اندر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہیں۔جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت رہے گا۔جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشود کے بیان پر رد عمل دیتے  ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام اس بات کا جواب اپنی پریس کانفرس میں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…