اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبو ل نہیں ہو گا ۔تمام افراد کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب نا گزیر ہے ۔نیب خود مختار ادارہ ہے اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو اجس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر
قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے شرکت کی اور قوانین کا جائزہ لیا گیا جبکہ لوٹی ہوئی دولت کی وطن واپسی اورکرپٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی پر بھی غور کیا گیا ۔عمران خان نے کہا کہ احتساب کے ادارے کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔تمام افراد کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔