منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کے بعد قبضہ مافیا کیخلاف لاہور میں گرینڈ آپریشن کا آغاز،31687کنال اراضی واگزار کر اکر یہاں کیا کام کیا جائیگا؟حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے. ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا. اس اراضی میں محکمہ جنگلات کی 35 ایکڑ اراضی، والڈ سٹی اتھارٹی کے 8پلاٹ، ایل ڈی اے کی 636 کنال اراضی، ایم سی ایل کے 2 ارب روپے مالیت کے 32 پلاٹ شامل ہیں.محکمہ جنگلات کی واگزار کرائی جانے والی زمین پر 50ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

شہر کے بازاروں میں عارضی و پختہ تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا.ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا جس کی نگرانی وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراءکریں گے.لاہور کی 31 ہزار کینال سرکاری زمین پر قبضے کے انکشاف کے بعد پنجاب حکومت ایکشن میں آگئی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف ایک ماہ میں آپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی وزیر اعلی عثمان بزدار خود کریں گے جب کہ سرکاری اور شہریوں کی پراپرٹی پر قبضوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی سینئر صوبائی وزیر علیم خان اور وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کریں گے.حکومتی فیصلے کے بعد گوجرانوالہ میں تجاوزات، سرکاری زمینوں پر قبضے اور اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، کرینوں کے ذریعے سڑکوں اور بازاروں میں غیر قانونی ٹھیلے، دکانیں اور دیواروں گرادی گئیں. فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے 8 اضلاع میں بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوا۔

آپریشن کے دوران بھاری مشینری استعمال کی گئی، 8 افراد کے خلاف مقدمے درج کر کے گرفتار کرلیا گیا.گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے تحت ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا بھی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے. آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے کر پختہ تعمیرات گرادی گئیں. اسی طرح ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور دوسرے شہروں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

دریں اثنا ء پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کا مقصدبڑے قبضہ مافیا اور بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، اس اقدام سے نئے پاکستان کا چہرہ سامنے آئے گا۔سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہری تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں، ایسی پالیسی بنائیں گے کہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں ۔عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ قابضین کے بجلی، گیس و پانی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے، سڑکوں کی اصل حالت میں بحالی 100روزہ پلان کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…