جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کی بہن کا پی ٹی آئی کے باغی رہنما اکبر ایس بابرکی بہن کے گھر پرپولیس اہلکاروں سمیت دھاوا،بات یہی تک محدودنہ رہی۔۔۔!!! ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کے فریق اکبر ایس بابر کی بہن کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف،ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔یہ ویڈیو اکبر ایس بابر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی  جو اسلام آباد کے علاقہ ایف 10 کی میئر ہیں۔

انہیں  پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نفیسہ خٹک کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی بہن جو کہ ایف 10 میں اپنے بیمار شوہر کے ساتھ رہتی ہیں انہیں جہانگیر ترین کی بہن ، ایم این اے نفیسہ خٹک اور سی ڈی اے کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔اکبر ایس بابر نے بتایا کہ 27 ستمبر کو سی ڈی اے اہلکار ان کی بہن کے گھر آئے اور گھر کے باہر موجود فٹ پاتھ کی توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ جب میں وہاں پہنچا تو اہلکاروں کے پاس کوئی تحریری حکم نامہ موجودنہیں تھا ، پوچھنے پر اہلکاروں نے بتایا کہ انہیں اعلیٰ حکام نے ایسا کرنے کا کہا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سی ڈی اے اہلکار دوسری بار کل میری بہن کے گھر آئے اور وہی عمل دہرایا جبکہ سیمی ایزدی اور نفیسہ خٹک پولیس پارٹی لے کر آئیں۔ جب میں وہاں پہنچا تو دونوں خواتین میری بہن کے ساتھ بحث کر رہی تھیں ۔ویڈیو میں بھی اکبر ایس بابر ، نفیسہ خٹک اور سیمی ایزدی کا بحث مباحثہ دیکھا جاسکتا ہے۔اکبر ایس بابر نے جب پوچھا کہ دونوں خواتین کس قانون کے تحت ان کی بہن کے گھر آئی ہیں تو نفیسہ خٹک نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی کارکن ہیں اور انہیں کسی کی مدد کرنے کیلئے قانونی حکم نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیمی ایزدی نے کہا کہ انہیں ایک بزرگ خاتون کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی اس لیے وہ اس شکایت کا جائزہ لینے آئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…