اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی پر کھلم کھلا تنقید کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ۔ فواد چودھری کا نام دبنگ چودھری سے منسوب کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی قومی اسمبلی ، میڈیا ٹاکس اور ٹاک شوز میں کھلم کھلا مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی کرپشن عیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ۔سوشل میڈیا پر فواد چودھری کے نام کو دبنگ چودھری کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔
دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب پر بھی سوشل میڈیا میں دھوم مچ گئی ہے پہلی مرتبہ پاکستانی لیڈر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دبنگ انداز میں دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ یو این کے فورم پر کسی پاکستانی لیڈر نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر اسے بے نقاب کیا ہے۔