پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

7000ہزار ماہانہ تنخواہ پر میٹر ریڈر کی نوکری کرنے والے خورشید شاہ آج کئی ایکڑ زمین ،محل نما گھروں ،ڈیری فارمز کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیب حکام نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کے اربوں روپے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جو ان کی ظاہراً آمدن سے کئی گنا زیادہ ہیں، نیب سکھر سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہے، ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر نے ابتدائی رپورٹ کیلئے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کو ارسال کر دی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ نے اپنی عملی زندگی شعبہ بجلی میں میٹر ریڈر کلرک سے شروع کی تھی اور ان کی ماہانہ تنخواہ سات ہزار روپے تھی جبکہ ان کے اس سہن اور طرز زندگی شایانہ تھی، سید خورشید شاہ کلرک کی نوکری ختم کر کے بعد میں سیاست کے میدان میں آگئے، سیاست میں قدم رکھتے ہی ان کے اثاثوں کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوا، ابتدائی دنوں میں خورشید شاہ سکھر کے بلدیاتی سطح کے سیاستدان تھے، بعد میں قومی اسمبلی کے ممبر بھی بنتے رہے ہیں اور وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت اور وفاقی وزیر مذہبی امور وغیرہ کی وزارتوں کے سربراہ رہے ہیں۔سید خورشید شاہ نے بطور وفاقی وزیر اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور اربوں روپے کی زمین کی خریداری کی وزیر بنتے ہی سید خورشید شاہ کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، نواز شریف آخری دور میں وہ پی اے سی کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات ختم کئے گئے جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصانات پہنچانے والے کرپٹ افراد کو فائدہ دیا گیا، نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی افسران نے کلرک سے وزیر تک کے عرصہ کے دوران سید خورشید شاہ کی آمدن اور اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اثاثوں میں سید خورشید شاہ کے کئی ایکٹر زمین، محل نما گھروں کی لاتعداد، شہری جائیداد ڈیری فارمز اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…