اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

احتساب کی باتیں کرنیوالی پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے مستقبل سے متعلق ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے اور اب محکمے کے اثاثے حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے احتساب کمیشن کے اثاثے محکمہ ایڈمنسٹریشن اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کیے جائیں گے جب کہ زیر سماعت مقدمات نیب اور اینٹی کرپشن کے سپرد کردیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کے ریگولر ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک یا سرپلس پول میں ڈالا جائے گا اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 41 ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ

صوبائی کابینہ کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق احتساب کمیشن کے خاتمے کے لیے رپیل ایکٹ کی تیاری جاری ہے جس کی اسمبلی سے منظوری کے بعد احتساب کمیشن ختم ہوجائے گا۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا ارشد مجید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے، قانون کے تحت بننے والے ادارے کو قانون سے ہی ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ جلد رپیل ایکٹ منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…