نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی آرمی چیف تو ایک جانب بھارتی وزیر داخلہ بھی پاکستان دشمنی میں اپنے ہوش گنوا بیٹھے، بھارت کے وزیر داخلہ نے دو روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کردیا لیکن اس کی تفصیل بتانے سے قاصر رہے،
بھارتی حکومت اس وقت اندرونی مشکلات کی وجہ سے اپنے اوسان خطے کیے ہوئے ہے اور روز ہی کوئی نہ کوئی پاکستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی حکومت نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی اہلکار کو اغوا کرکے قتل کیا بلکہ اس کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی، اس کے جواب میں پاک فوج نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو گھٹیا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لیا ہے مگر وہ تفصیلات بتانے سے قاصر رہے ، بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آنے والے کچھ دنوں میں بھی کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکومت کو سیاستدانوں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے سیاستدان اور اپنا میڈیا بھارتی سرکار کے دعوؤں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی آرمی چیف تو ایک جانب بھارتی وزیر داخلہ بھی پاکستان دشمنی میں اپنے ہوش گنوا بیٹھے، بھارت کے وزیر داخلہ نے دو روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کردیا لیکن اس کی تفصیل بتانے سے قاصر رہے