لاہور (آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق حکومت کا بڑا اور اہم فیصلہ سامنے آیا ہے،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کر دی، حکومت نے نئی پراسکیوشن ٹیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر، شیخ سعید اور وقار عابد بھٹی کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
ان کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبد الرؤف وٹو، امتیاز سپرا اور آزر سلطان کو نئی پراسیکیوشن ٹیم میں شامل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔