اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اسٹرٹیجک فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی جھنجھٹ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا جس کی خاطر سی پیک کی طلب کو مزید بڑھایا جائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی گلوبل امپورٹ ایکسپو میں موجودگی کے دوران یکطرفہ تجارتی مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔ شنگھائی گلوبل امپورٹ ایکسپو 5سے 10نومبر تک منعقد ہوگی۔ اب تک سی پیک کی نوعیت رسد کی بنیاد پر تھی لیکن اب چین کی
اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس منصوبے کو اسلام آباد کی ترجیحات اور مطالبوں کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ اس کا پاکستان کو زیادہ فائدہ ہو۔ اہلکار کے مطابق بیجنگ میں اعلیٰ چینی قیادت نے یہ سمجھ لیا ہے کہ پاکستان برے طریقے سے قرضوں اور تجارتی خسارے میں ڈوبا ہوا ہے اور اگر اس دلدل سے نہ نکالا گیا تو کوئی دوسری بڑی معیشت اسلام آباد کو گمراہ کر کے ملبہ بیجنگ پر ڈال سکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے ماہ چین کا دورہ کرینگے۔