اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کا حکومت میں آتے ہی گراف گرگیا۔روشن پاکستان سروے کے مطابق ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی محسوس ہورہی ہے اور یہ 33 فیصد پر آگئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو 25 فیصد لوگوں کی پسندیدگی حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے جسے15 فیصد لوگ اپنے لیے نجات دہندہ تصور کرتے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں بننے والا مذہبی جماعتوں کا اتحاد
ایم ایم اے 4 فیصد کے ساتھ چوتھے اور ایم کیو ایم پاکستان 2 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔روشن پاکستان کی جانب سے یہ سروے 21 سے 28 ستمبر کے دوران کیا گیا جس میں 3 ہزار 85 لوگوں نے شرکت کی۔ سروے میں حصہ لینے والے مردوں کی تعداد 59 جبکہ خواتین کی نمائندگی 41 فیصد تھی ۔ سروے میں شریک 33 فیصد لوگ 30 سال سے کم ، 47 فیصد ادھیڑ عمر (30 تا 50 سال) جبکہ 20 فیصد بڑی عمر (50 سال سے زائد)کے افراد تھے۔