جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تیسرے فریق (سعودی عرب)کی شمولیت، طویل خاموشی کے بعد چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ٗ اگلے مرحلے میں کم سے کم 2 لاکھ پاکستانی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ٗ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت منصوبے میں بہتری کی ضامن ہوگی ٗ سی پیک کے اگلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کیلئے نئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے ٗ

سی پیک کے تحت پاکستان میں تعلیم، زراعت، صحت اور لائیو سٹاک کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ چین اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مزید مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جاسکے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے پہلے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ اس دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر تمام اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے اگلے مرحلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ سی پیک کے مستقبل پر مذاکرات بھی اس دورے کا اہم حصہ رہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں معاشرتی اور نجی شعبے کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کیلئے نئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے جبکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں تعلیم، زراعت، صحت اور لائیو سٹاک کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس مرحلے میں پاکستان کے مغربی علاقوں خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سی پیک کے تحت ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ٗ اگلے مرحلے میں کم سے کم 2 لاکھ پاکستانی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…