اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

جب افتخار چوہدری کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی اس وقت بھی۔۔۔!!! فرخ حبیب نے ایڈن ہاؤسنگ کیس سے متعلق اہم راز فاش کرڈالا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ ایڈن ہاﺅسنگ فراڈ کیس بہت پرانا ہے جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونے والے داماد کے خلاف چل رہا تھا،سب جانتے ہیں افتخار چودھری اور مسلم لیگ ن کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایڈن ہاﺅسنگ فراڈ کا کیس بہت پرانا ہے،اس میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ جب وزیر اعظم عمران خان

لاہور آئے تو متاثرین نے مال روڈ پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونیوالے داماد کے خلاف چل رہا تھا۔انہوں  نے مزید کہا کہ ایڈن فراڈ کیس خصوصی کیس ہے اور اس پر نیب نے کارروائی کرنے کا کہاہے۔واضح رہے کہ کل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایڈن ہائوسنگ فراڈ کیس میں افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…