پی ٹی آئی کے اشتہاری ایم این اے نے گرفتاری دیدی ، ملزم نے ایئر فورس کے درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں کیا شرمناک کام کیا تھا؟سنسنی خیز انکشافات

27  ستمبر‬‮  2018

کراچی( آن لائن) پی ٹی آئی کے اشتہاری رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے اسمگلنگ کیس میں منظر عام پر آکر خود کو کسٹم کورٹ میں سرنڈر کردیا۔پی ٹی آئی کے اشتہاری رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان اسمگل کیس میں منظر عام پرآگئے۔ این اے 254 عزیزآباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی

محمد اسلم نے کسٹم عدالت میں سرنڈرکردیا۔کسٹم عدالت نے ملزم کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔کسٹم حکام کے مطابق پی ٹی آ ئی رکن قومی اسمبلی طویل عرصے سے مس ڈیکلریشن کیس میں اشتہاری ہیں۔ 1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ایئر فلائٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی۔ پاکستان ایئر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی۔ ملزمان نے ایئر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا۔محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی۔ ایئر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ایئرفورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی۔ 14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیرموجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2004 میں عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بری کردیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ہائی کورٹ نے اسلم خان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…