اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

فواد چوہدری کو ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا، ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے ایسا کام کر دیا کہ پوری حکومت ہل کر رہ گئی، فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کو ہزیمت کا سامنا ،ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پرشکوہ اور بڑی سرکاری عمارات کو ذرائع آمدن میں اضافے کیلئے استعمال میں لانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان

کے دورے کے موقع پر ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے اس اعلان کے بعد ریڈیو پاکستان کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی تھی جس پر ریڈیو ورکرز کے نمائندہ وفد نے اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی بھی قدم نہ اٹھایا گیا اور تسلی تشفی سے کام لیا گیا جس پر ریڈیو پاکستان کے ملازمین سڑکوں پر آگئے اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ آج ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ کر مارچ کر نے کا اعلان کر رکھا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری انہیں روکنے کیلئے تعینات کی گئی تھی ۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے تک مارچ شروع ہوا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ریڈیو ملازمین اور پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا بھی ہوئے تاہم ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور انہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت ادارے کی پہچان ہے اور حکومت ریڈیو پاکستان کی خدمات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے

ملازمین کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج پر پر حکومت نے بلاآخر گھٹنے ٹیکتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کرتے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کی لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز دینے کی درخواست کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…