جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے! پاکستان کا Z-10ME جنگی ہیلی کاپٹر فوجی بیڑے میں شامل ہونے کیلئے تیار، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس لڑاکا ہیلی کاپٹر کی خصوصیات جان کر دشمن کے اوسان خطا ہو جائیں گے

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ کی ملاقات ملتوی کرنے کے بعد بھارتی آرمی چیف مسلسل پاکستان کے خلاف بیانات داغ رہے ہیں، انہوں نے تو پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی بیڑے میں ایسا جدید ٹیکنالوجی سے ٰآراستہ

ہیلی کاپٹر جنگی طیاروں کی صف میں شامل ہو رہاہے جس کی خصوصیات جان کر دشمن کے اوسان خطا ہو جائیں گے، پاکستانی بیڑے میں جدید خصوصیات کا حامل Z-10ME لڑاکا ہیلی کاپٹر شامل ہو رہا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر Changhe Aircraft Industries Corporation (CAIC) نے تیار کیا ہے۔ ان ہیلی کاپٹرز کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر مارکیٹ کے لیے بالکل تیار ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں دفاعی ماہرین نے بتایا کہ 2016ء میں پاکستان میں Z۔10 ہیلی کاپٹر کے کامیاب ٹرائل کے بعد Z۔10 کے 935 kW انجن کے مقابلے میں اب اس ہیلی کاپٹر میں 1200 kW ٹربو شافٹ انجن کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔ اس لڑاکا ہیلی کاپٹر میں بھاری اسلحے کے ساتھ ایڈوانس نوعیت کے الیکٹرک سسٹم کی تنصیب اسے دشمن کے خلاف مزید خطرناک بناتی ہے، واضح رہے کہ پاکستان سمیت سعودی عرب، ایران، کویت، ملائشیا اور تھائی لینڈ نے بھی ان ہیلی کاپٹرز کی تیاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان لڑاکا ہیلی کاپٹرز پر کی جانے والی سرمایہ کاری فوجی قیادت کی جارحانہ اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…