پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو اس حال تک پہنچانے کا ذمہ دار نوازشریف نہیں بلکہ یہ’’ شخص‘‘ ہے، فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں ن لیگ کی 5سالہ حکومت کا پوسٹمارٹم کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ٗکیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے؟ ٗقرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ٗملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ٗپنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ۔

میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ٗامیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ٗعمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضے لیکر آنیوالی نسلوں کو مقروض کر دیا ٗگزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے مجموعی خسارہ 7.2فیصد پر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جاری مالیاتی خسارہ5گنا بڑھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ٗملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے ٗپنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ٗمیٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قومی اداروں کی بری حالت ہے ، تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوشش کی ہے کہ اصلاحات لائیں ٗسبسڈی صرف غریب کو دینے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سارک کانفرنس کے نام پر 33گاڑیاں 98کروڑ روپے میں خریدی گئیں اور اس کی مینٹینس کیلئے 35کروڑ خرچ ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی وزیراعظم نے ایسے اقدامات نہیں کیے جو وزیراعظم عمران خان نے کیے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…