اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی شعبے میں اصلاحات کے لئے 13رکنی ٹاسک فورس قائم ۔سربراہی پروفیسر نوشیروان برکی کو سونپ دی گئی۔واضح رہے کہ نوشیروان برکی امریکی یونیورسٹی سے منسلک رہ چکے ہیں، وہ عمران خان کے کزن اور شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز میں شامل رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نوشیروان برکی خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اصلاحات پر بھی کام کرتے رہے ہیں لیکن اس ضمن میں خیبرپختونخوا
کے ہسپتالوں کے حالت زار کے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوشیروان برکی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ریمارکس دیئے تھے کہ خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی ابتر حالت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ذمہ دار عمران خان کے کزن نوشیروان برکی ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی ان کو بیک وقت لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔