کراچی(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کردی ہے ۔پیر کے روز سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کوجمع کروائی ہے‘دوبارہ کالاباغ ڈیم پربات نہیں ہونی چاہئے‘بھاشاڈیم پرکام ہوناچاہیے۔رہنما تحریک انصاف کا
کہناتھا کہ قوم کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ کوئی ڈیم بنائیں تو اس پر سب کی رضامندی ضروری ہے‘کالا باغ ڈیم کا بننا ابھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ چھوٹے بڑے دیگرڈیم بننے چاہئیں تاکہ پانی کے ذخائر موجود ہوں‘اگرپاکستان میں آبی ذخائرنہیں بنائے گئے تو خشک سالی کا امکان ہے ۔