اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی‘جس میں صوبوں سے متعلق امور سمیت وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم اہنگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان
سردار جام کمال نے ملاقات کی،جس میں صوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اہم قومی امور پر صوبوں کو ساتھ لیکر چلے گی،ہم صوبوں کو مزید بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور وسائل کی شفاف تقسیم نچلی سطح پر یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،جس میں صوبوں کی رضامندی کو فوقیت دی جائیگی۔