سی پیک میں 10ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کی خبر جھوٹی نکلی ،حقیقت کیا ہے؟اسد عمر کا حیران کن انکشاف

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کو ایسی کسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ اسے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درآمدات نہیں روکیں اور نہ ہی مالیاتی پابندیاں لگائی ہیں۔

تاہم وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور جلدبازی یا ایمرجنسی میں فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔27 ستمبر کو آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، لیکن یہ بات چیت قرض کے لیے نہیں ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی مرحلے پر ہم ان سے رابطہ کریں تو اس سے پہلے ہم اپنا ہوم ورک کرلیں۔انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد معاہدوں کو اعلی سطح پر طے کرنا اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران سعودی عرب سے تجارتی امور اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر بات کی گئی جبکہ ویزا فیس اور پاکستانی مزدوروں کو درپیش دیگر مسائل بھی زیرِ غور آئے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر غور کر رہی ہے۔انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم اور شعبوں کا تعین طے کرلیا جائے گا۔اسد عمر نے ان رپورٹس کی بھی تردید کردی کہ سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان کا کہنا تھا، سعودی سرمایہ کاری کے حجم کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…