اسلام آباد\راولپنڈی(آن لائن)انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات(آئی جی)کی اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے جیل کے اعلیٰ حکام کو چھوڑ کر 50سے زائد پولیس اہلکاروں کو واقعے کا قصور وار ٹھہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم کی جانب سے ایک عام آدمی کو وی آئی پی پروٹوکول اور جیل کے قوانین کے منافی اقدامات
کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے،جس میں سپرٹنڈنٹ جیل کو واقعے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ 50سے زائد پولیس اہلکاروں کو واقعے میں قصور وار ٹھہرا دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے،کمیٹی نے جیل کے اعلیٰ حکام کو تفتیش کے دائر کار میں نہیں لایا کیونکہ اعلیٰ حکام کیخلاف تحقیقات صرف ہوم سیکرٹری کر سکتے ہیں۔