جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو اتنی بھی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ ہمیں۔۔۔!!! وزیر خزانہ نے ایسی بات کر دی کہ تمام دعوے غلط ثابت ہو جائینگے

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے۔عرب نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان کو ایسی کسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ اسے بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے۔

ان کا کہنا تھا،ہم نے درآمدات نہیں روکیں اور نہ ہی مالیاتی پابندیاں لگائی ہیں۔تاہم وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور جلدبازی یا ایمرجنسی میں فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔27 ستمبر کو آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اسد عمر نے کہا، ہم ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، لیکن یہ بات چیت قرض کے لیے نہیں ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی مرحلے پر ہم اُن سے رابطہ کریں تو اس سے پہلے ہم اپنا ہوم ورک کرلیں۔انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد معاہدوں کو اعلیٰ سطح پر طے کرنا اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران سعودی عرب سے تجارتی امور اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر بات کی گئی جبکہ ویزا فیس اور پاکستانی مزدوروں کو درپیش دیگر مسائل بھی زیرِ غور آئے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجراء پر غور کر رہی ہے۔انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم اور شعبوں کا تعین طے کرلیا جائے گا۔اسد عمر نے ان رپورٹس کی بھی تردید کردی کہ سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان کا کہنا تھا،سعودی سرمایہ کاری کے حجم کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…