پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے اپنی اوقات دکھادی، رات کے اندھیرے میں چپکے سے ایسا کام کردیا کہ پورے پاکستان میں افراتفری مچ گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت  کی جانب سے بغیر اطلاع راوی، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا جس  کے باعث خطرناک ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  بھارت نے بغیر اطلاع پانی چھوڑا، جس کے باعث چناب کے معاون دریاؤں جموں اور توی میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

قصور، نارووال، سیالکوٹ، ہیڈمرالہ کے مقامات پر دریائوں کی سطح بھی اچانک بلند ہوگئی، جس کے باعث دریائوں کے بیٹ میں واقع آبادیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت نے فیروز پور ہیڈ ورکس کے گیٹ بھی کھول دئیے، راوی میں مادھوپور ہیڈورکس سے چھوڑا گیا پانی جسڑ کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوا۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق بھارت کیساتھ ستلج میں 50 اور راوی میں 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے پر پیشگی اطلاع کا معاہدہ ہے لیکن اس نے خلاف ورزی کی۔ادھر سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ میں طوفانی بارش سے دریائے جموں توی اور ندی نالے بپھر گئے، متعدد دیہات کو خالی کرا لیا گیا، ہیڈمرالہ اور نالہ ڈیک میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔نالہ ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب سے 80 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، نالے میں پانی کی گنجائش خطرے کے نشان سے صرف ایک سو کیوسک میٹر دور رہ گئی، ہیڈمرالہ کے مقام پر بھی فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔شکر گڑھ میں مسلسل 18 گھنٹوں کی بارش سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، نالہ بئیں اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا، نارووال میں آٹھ گھنٹے مسلسل بارش سے ظفروال کے نالہ ڈیک میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ نالے کے کنارے پر واقع متعدد دیہات کے مکینوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…