لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت پاکستان کے خلاف اکثر ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے، اب بھارتی خفیہ اداروں نے ایسا الزام عائد کیا ہے کہ خود ہی بھارت کو دنیا میں مذاق بنا دیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا اور حساس معلومات حاصل کرتے رہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پر نامعلوم افراد کی طرف سے لائکس اور کمنٹس پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طرف بھارتی فوج کے اہلکاروں اور عام لوگوں کے لیے جال ہو سکتا ہے۔ انسداد دہشت گردی ٹیم نے کہا کہ یہ چیز بارڈر سکیورٹی فورسز کے گرفتار جوان مشرا سے تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے، مشرا کو بھارت کے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی اس ٹیم نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے مشرا کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا اور اس سے بارڈر سکیورٹی فورسز کی نقل و حمل سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے سربراہ عاصم ارون کا کہنا ہے کہ نامعلوم صارف نے فیس بک پر خاتون بن کر بی ایس ایف کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا، بی ایس ایف کا یہ جوان آسانی سے اس کے جھانسے میں آ گیا، انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نامعلوم صارف پاکستانی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تھا، ان کا کہنا ہے کہ جس فیس بک آئی ڈی سے بی ایس ایف کے اہلکار کو اپنے جال میں پھنسایا گیا اس کے نوے سے زائد دیگر بھارتی دوست ہیں۔ بھارتی خفیہ اداروں نے ایسا الزام عائد کیا ہے کہ خود ہی بھارت کو دنیا میں مذاق بنا دیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا اور حساس معلومات حاصل کرتے رہے۔