پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عامر لیاقت کے ستارے گردش میں،کامیابی چیلنج کردی گئی ،اہم رہنما ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر لے آئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے انتخابی نتائج کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ آنے تک عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ہفتہ کوسٹی کورٹ میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سولجر بازار تھانے میں درج مقدمے میں پولیس فائل طلب کرتے ہوئے سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی، فاروق ستار کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ سولجر بازار میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں۔بعدازاں میڈیاسے گفتگو میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل میں این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے جارہا ہوں، جس کے لیے ان کی قانونی ٹیم نے850صفحات کی درخواست تیارکرلی ہے،درخواست میں عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی جائے گی جبکہ درخواست کے ساتھ بے ضابطگیوں کے شواہدبھی منسلک کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے الیکشن ٹربیونل مجھے سنے گا اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس این اے 245میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں، صرف این اے245 میں 22ہزار بیلٹ پیپرزغائب ہیں، 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں۔فاروق ستارنے کہاکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہرنکال دیاگیا، کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، میرا سیاسی مستقبل لوگ طے کریں گے، لوگ جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 245 اور این اے 247 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں ہی نشستوں سے ہار گئے تھے، این اے 245 میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عامر لیاقت کامیاب قرار پائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…