اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے موقع پر جیل سے تصویر لیک کا معاملہ،حنیف عباسی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل ،تفصیلات کے مطابقحنیف عباسی کی تصویر کے معاملے پر وزیر جیل خانہ جات کے حکم پر 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز شامل تھے۔کمیٹی نے 72 گھنٹوں میں معاملے
کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنی تھی تاہم تحقیقات انتہائی مستعدی کے ساتھ مکمل کی گئی اور 24 گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کی گئی سفارش کی بنا پر حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔حیران کن طور پر جیل حکام کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ اور ڈی آئی جی نوید رﺅف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی حالانکہ نواز شریف کی رہائی کے موقع پر یہ دونوں بھی موقع پر موجودتھے۔