کراچی (این این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، سکھر، روہڑی، خیرپور اور نوابشاہ میں موبائل فون سروس مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری کبیر قاضی کے مطابق آج (جمعہ) یوم عاشور کے موقع پر سکھر ، روہڑی، خیرپور اور نوابشاہ میں موبائل سروس رات 12 بجے تک بند رہے گی۔کراچی کے تمام اضلاع میں بھی آج (جمعہ) موبائل سروس صبح سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔