اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پہلے 100روز میں عوام کو تبدیلی نظر آئے گی،تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا، کمزور معیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، نعیم الحق اور بابر اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کا
جائزہ لیا گیا، شرکاء نے وزیراعظم کو پہلے غیر ملکی دورے پر اظہار اطمینان کیا، وزیرخارجہ نے اجلاس میں شرکاء کو دورے کے حوالے سے بریف کیا، وزیرخزانہ نے معیشت کی بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100روز میں عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اجلاس میں بابر اعوان نے نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق نکات پر بریفنگ دی۔