اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش کا مثبت جواب ،بھارت مذاکرات پر راضی ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی پیشکش کے خط کا بھارت سے مثبت جواب آ گیاہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سسمشا سوراج نے عمران خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے ۔عمران خا ن کے خط کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان کے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے درمیان آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر ملاقا ت ہو گی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کو خط لکھا تھا جس میں جامع مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔