واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی جانب سے سال 2017 میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کے آپریشنز کے بعد القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی سرگرمیوں
اور طاقت میں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں القاعدہ کے خلاف افغان اور پاکستانی فورسز برسر پیکار ہیں، پاکستانی فوج کے آپریشنز نے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی طاقت کو مزید کم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کا تناسب 2014 کے بعد سے بہت کم رہا ہے۔