امریکہ کا پاکستان کے 300 ملین ڈالرز کے سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور،ایسا کیو ں کیا گیا؟امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

20  ستمبر‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے روکے گئے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے۔اخبار نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے اور سیکیورٹی فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ پینٹاگون نے پاکستان کے 300 ملین ڈالر فنڈز 2 ستمبر کو روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپؤ نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ میں کشمکش جاری ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی پر ازسر نو غور کیا جائے جب کہ پاکستان میں سابق امریکی سفیر کا خیال ہے کہ پاکستان کے فنڈز روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا خوفناک فیصلہ تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…