اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

مودی جی یہ کام فوری کریں!عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو خط بھیج کر کیا مطالبہ کر ڈالا

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان  کا اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط ،مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور۔بھارتی اخبار کے مطابق عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں  کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا ۔

شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج اس ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔عمران خان نے خط  بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور دیے جانے کے بعد بھیجا ہے ، بھارتی وزیراعظم نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی وکٹری تقریرکے جواب میں کہی تھی۔یاد  رہے کہ عمران خان نے کہا تھا تعلقات معمول پر لانے میں بھارت ایک قدم آگے بڑھا تو پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…