آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ٗ علاقائی سلامتی کی صورتحال ، علاقائی چیلنجز اور ان کے حل پر گفتگو 

19  ستمبر‬‮  2018

بیجنگ (این این آئی)چین نے پاکستان آزمایا ہوا آہنی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پائیدار تعلقات کیلئے پاک فوج کا اہم کردار ہے ٗ چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ٗ بیلٹ اینڈ روڈر انیشی ٹیویا سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی،

دشمن کے عزائم سے نمٹنے کیلئے چین کی حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال ، علاقائی چیلنجز اور انکے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی صدر سے ملاقات خصوصی دعوت پر کی۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوسست ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اس پائیدار تعلقات کیلئے اہم کردار ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کو تسلیم کیا ۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈر انیشی ٹیویا سی پیک کی مخالفت کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے ۔چینی صدر نے کہا کہ سی پیک نہ صرف چین بلکہ خطے اور اس سے آگے استحکام کا ایک اقدام ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ پاکستان امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے ٗ پاکستان نے امن کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعوت دینے اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کر دار تسلیم کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ ہے ، تمام تر مشکلات کے باوجود کامیابی اس کا مقدر ہے۔ آرمی چیف نے چینی صدر کو یقین دلایا کہ پاک فوج ہر قیمت پر سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے عزائم سے نمٹنے کیلئے چین کی حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…