اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو روبکار جیل انتظامیہ کو موصول ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں رہائی کے لیے روبکار پہنچ گئی، میاں نواز شریف اور مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی کے لیے روبکار اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،
ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو ائیرپورٹ لے جانے کے لیے گاڑیاں لگا دی گئی ہیں، انہیں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج ہائی کورٹ نے ان کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ان تینوں کی رہائی کے لیے جیل انتظامیہ کو روبکار موصول ہو گئی ہے۔میاں شہباز شریف اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔