وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران امدادی پیکیج کے حصول میں کتنی سچائی ہے؟ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کردی

19  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س کے دوران پاک، بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کے مابین کرتار پور بارڈر کھولنے کے حوالے سے ابھی تک باضابطہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ جلا ل آباد میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب مظلوم کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفترخارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے ساتھ کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے ابھی تک دونوں ممالک کے مابین باضابطہ بات چیت کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت کے دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بات چیت ہوئی تھی جس سے متعلق سدھو کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپورہ کا راستہ کھولنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے ، اگر بھارت کی جانب سے مثبت جواب آیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رد عمل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے، 14 افراد کو مزید قتل کردیا گیا، بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم میں شدت آئی ہے جب کہ سوشل میڈیا پرآنے والی تصویرنے انسانی حقوق کی صورتحال بیان کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا افغانستان کا دورہ کیا ، ان کا یہ دورہ مثبت رہا، افغانستان کے شہر جلال آباد میں قونصل خانہ کھولنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، افغان حکام کی جانب سے سیکیورٹی ملنے کے بعد قونصل خانہ کھول دیا جائے گا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے اقدامات جلد ہو جائیں گے جب کہ پاک افغان مشترکہ میکنزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ چین کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے کے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہر موضوع پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، تاہم ملاقات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پربات چیت جاری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاک ، بھارت میچ میں شرکت کے حوالے انہوں نے لاعملی کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران امدادی پیکیج پر بھی انہوں نے تفصیلات دینے سے انکا رکرتے ہوئے کہا کہ دورے کے اختتام کے بعد اسکی تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…