اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کر دی گئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ختم نہیں بلکہ معطل کی گئی ہے اور عدالت نے تینوں کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی، سزا کالعدم قرار دینے اور سزا برقرار رکھنے کے حوالےسے تین درخواستیں
دائر کی گئی تھیں جس پر عدالت نے سزا معطلی کی درخواست پہلے سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کا حکم دیا تھا عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ تینوں کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ سزا تاحال اپنی جگہ موجود ہے اور اس پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ عدالت نے صرف سزا معطل کی ہے۔