اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے ،ان کو پہلے دورے میں سعودی حکومت سے بھیک نہیں مانگنی چاہیے ۔ان خیالات کااظہار خورشید شاہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم عمران خان کو اپنے پہلے دورہ سعودی عرب میں مقدس مقامات کی زیارتیں کرنی چاہیے لیکن مجھے یہ ان کا دورہ مبہم لگ رہا ہے اور ایک ایسا تاثر محسوس ہورہا ہے کہ عمران خان اپنے پہلے دورے میں سعودی عرب حکومت سے بھیک مانگیں گے جو کہ ان کو نہیں مانگنی چاہیے حالانکہ وزیراعظم خود ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں ۔