اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ کارروائی ان کی آئی ایس آئی پر عدالتی امور میں مداخلت کے الزام لگانے پر کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں
فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر پر ریفرنس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیلئے یکم اکتوبر کو ریفرنس پر کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اٹارنی جنرل اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔